Latestتعلیم و صحتقومیمتفرق

شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کیلئے فنڈریزنگ

Share your Love

رپورٹ: مبارک احمد شاہ (نمائندہ ہفت روزہ لاہور انٹرنیشنل۔ ناروے)

اوسلو میں منعقد ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں فلم و ٹی وی کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور شوکت خانم ہسپتال کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر ایم احسن وقار خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے، حالانکہ اسی وقت پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ فائنل میچ بھی جاری تھا۔ خواتین کی بھی قابلِ ذکر تعداد نے اس پروگرام میں بھرپور شمولیت کی۔


تقریب کی نظامت کے فرائض زاہد بشیر اور کنول ساجد نے انجام دیے جبکہ افتتاحی خطاب شہباز طارق (ڈائریکٹر، شوکت خانم اسکینڈے نیویا) نے کیا۔

عطیات کی سالانہ رپورٹ اور ڈاکومنٹری فلم شازیہ بشیر نے پیش کی۔

شوکت خانم کینسر ہسپتال کے نئے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ ڈاکٹر ایم احسن وقار نے دی۔

آخر میں حمزہ علی عباسی نے پرجوش خطاب کیا جس نے سامعین کو مزید متاثر کیا۔

شرکاء نے دل کھول کر عطیات دیے اور تقریب میں مجموعی طور پر چار لاکھ نارویجین کرونر سے زائد جمع ہوئے بعد ازاں دلچسپ لاٹری ڈرا بھی ہوا جس میں ترکی کا ایئر ٹکٹ اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے پروگرام کے اختتام پر حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نے ہر میز پر جا کر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یادگار تصاویر بنوائیں۔ آخر میں تمام مہمانوں کی ضیافت کی گئی اور شہباز طارق نے سب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ پروگرام پاکستانی کمیونٹی کی اپنے ملک اور عوام کے لیے محبت اور خدمت کا روشن ثبوت ہے۔

نوٹ: یہ تحریر مضمون نگار کے اپنے خیالات اور رائے پر مبنی ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *