شاعری

غزل ۔ ۔ ۔ نصیر ترابی

Share your Love

شاعر: نصیر ترابی

ہمرہی کی بات مت کر امتحاں ہو جائے گا
ہم سبک ہو جائیں گے تجھ کو گراں ہو جائے گا

جب بہار آ کر گزر جائے گی اے سرو بہار
ایک رنگ اپنا بھی پیوند خزاں ہو جائے گا

ساعت ترک توقع بھی قریب آ ہی گئی
کیا یہ اپنا سب تعلق رائیگاں ہو جائے گا

یہ ہوا سارے چراغوں کو اڑا لے جائے گی
رات ڈھلنے تک یہاں سب کچھ دھواں ہو جائے گا

شاخ دل پھر سے ہری ہونے لگی دیکھو نصیرؔ
ایسا لگتا ہے کسی کا آشیاں ہو جائے گا

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *