نظم ۔ ۔ ۔ ڈاکٹر عرفان احمد بیگ
شاعر: ڈاکٹر عرفان احمد بیگ
میری وادی میں،میرے شہر
میں اب پھول روتے ہیں
یہاں خوشبو کے ماتم ہیں،ہوائیں بین کرتی ہیں۔
اداسی چاند کے ہالے میں، کرنیں درد لکھتی ہیں۔
حسیں آنکھیں تقاضہ مسکراہٹ تھا، اب خون روتی ہیں۔
شفق رنگین ھے لیکن،فلک پہ بادلوں کے،گورستان رکھے ہیں،قبرستان رکھے ہیں۔ ان قبروں کے کتبوں پر،
ماؤں کے کلیجے،بہنوں کے دل
سسکیوں کے ساتھ لکھے ہیں۔
انہیں پڑھ کر بتاؤ نا! سناؤ نا!
یہی تقدیر ھے کیا
شہر کے ان پیارے لوگوں کی؟
محبت مانگتے ہیں یہ،
امن سے رہنا چاہیے ہیں

