سیاست دان نسیم ملک کو میڈل سے نوازا گیا
انسانی حقوق کے لیے ان کی زندگی بھر کی وابستگی ہم سب کے لیے ایک تحریک کی حیثیت رکھتی ہے۔ جون پرنس
نمائندہ خصوصی ( سویڈن) Larmtorg Square میں ایک پروقار تقریب کے دوران ,Kalmar Sweden سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاست دان نسیم ملک کو Hjalmar Branting Peace میڈل سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز نوبل امن انعام یافتہ شخصیت Hjalmar Branting کے نام سے منسوب ہے۔ یہ انعام افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے امن اور انسانی حقوق کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ سوشل ڈیموکریٹس کے رکن نسیم ملک 1980ء کی دہائی سے Kalmar کی سیاست میں سرگرم عمل ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی انسانی حقوق کی جنگ کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ kalmar میونسپلٹی کے میئر جون پرسن نے کہا کہ نیم ملک اسی اعزاز کے مستحق تھے انہوں نے مزید کہا کہ امن اور انسانی حقوق کے لیے ان کی زندگی بھر کی وابستگی ہم سب کے لیے ایک تحریک کی حیثیت رکھتی ہے۔ سوشل ڈیمو کریٹس کے زیرا ہتمام یوم مزدور کی تقریب کے دوران منعقد ہونے والی یہ تقریب نسیم ملک کی دہائیوں کی لگن و منت کو تسلیم کرنے کا لمحہ تھا۔ اس موقع پرنسیم ملک نے تقریب کے دوران اپنے دوستوں اور ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمغہ حاصل کرنا انتہائی اعزاز کی بات ہے جنہوں نے انہیں اس اعزاز کے لیے نامزد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی قیام امن، مساوات اور انسانی حقوق کی جنگ یونہی لڑتے رہیں گے۔


