شعیب ہمیش کی یاد میں
تحریر: عیشا صائمہ

27-اگست 2023ء پاکستان یوتھ لیگ اسلام آباد، راولپنڈی اور واہ کینٹ کے زیر اہتمام تعاون برائے صریر خامہ واہ کینٹ اور قندیل واہ کینٹ کے ایک تقریب منعقد کی گئ جو بہت اہم شخصیت اور مشہور شاعر” شعیب ہمیش” کی یاد میں تھی جس کے مہمان خصوصی “سابقہ سینیٹر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار”سابقہ چئیرمین پی – او-ایف بورڈ و پاکستان اسٹیل ملز “لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم ملک” تھے -نظامت کے فرائض مس عفت رؤف نے ادا کیے – تقریب کا آغاز خوب صورت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد مدحت رسول بیان کی گئی-

بعد میں مختلف شخصیات نے ان کے ادبی و شخصی پہلو کو بہترین انداز میں پیش کیا جس میں سب سے اہم شخصیت “محترم طالب انصاری “جو ایک مشہور شاعر ہیں شعیب ہمیش کے ادبی دنیا ان کی خدمات اور بحثیت انسان ہر پہلو کو اجاگر کیا – اس کے بعد “ملک نجیب الرحمن” نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مشہور صحافی و شاعر “عالی شعار بنگش” نے بہت ہی خوبصورت اور بہترین ادبی انداز میں ان کی کتابوں سے دوستی اور ادب کی خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ انہیں “لائبریری والا” کا خطاب دیا کہ کیسے ان کا ادبی سفر شروع ہوا اور آخر وہ واہ لائبریری کی زینت بن کر ادب کی دنیا سے ایسے وابستہ ہوئے کہ انہوں نے پڑھنے کے ساتھ لکھنا بھی شروع کر دیا یوں انہوں نے شاعری کے ساتھ نثر نگاری میں بھی خود کو منوایا اپنے وطن سے محبت ان کی رگ و جاں میں پیوست تھی انہوں نے اپنے وطن کے محافظوں کے لئے جنہوں نے اس ارض پاک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ان تمام شہداء کے لیے قلم اٹھا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کتاب “بقا کے ضامن” لکھی جس میں انہوں نے ان شہداء کے گھر گھر جا کر ان کی فیملیز سے انٹرویو بھی لیے جو ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن اس میں وہ کامیاب رہے اس کے علاوہ محسن نقوی سے دوستی کے احوال’اور ان کی شخصیت سے متعلق ان کی لکھی گئ کتاب” فرصت ملے نہ ملے” کو بھی بہت پذیرائی ملی تھی “پاکستان یوتھ لیگ کے سربراہ ” سر عابد حسین “جو” شعیب ہمیش”کے بہترین دوست ہیں انہوں نے ان کی خودداری کا بتایا کہ کیسے اپنی بیماری کے آخری ایام میں بھی وہ ہمت نہیں ہارے اور کیسے مشکل میں ہوتے ہوئے بھی کسی سے دل کی بات نہ کی اس کے ساتھ “سید رفاقت حسین شاہ” جو سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پی – او-ایف واہ ہیں انہوں نے ” شعیب ہمیش” کی شخصیت کے مزید پہلوؤں (سماجی خدمات ) کو اجاگر کیا اور آخر میں “مہمان اعزاز و “سابق رکن صوبائی اسمبلی” حاجی عمر فاروق” نے
بتایا “شعیب ہمیش” ایک اچھے انسان تھے جنہوں نے محنت اور لگن سے اپنا مقام بنایا -اس تقریب میں علاقے کی قدیم تہذیب کو منظر عام پر لانے کی لیے گندھارا ریسورس سنٹر ٹیکسلا کی خدمات کے اعتراف میں اس تنظیم کے عہدے داران افتخاراحمد صدیقی، مالک علی أشتر، سیدہ سارہ محمود، اور ریاض احمد، اس کے علاوہ انجم دارا، طاہر سیلمان راجا نور محمد نظامی، آصف فرید، شفقت حیات شفق ،کو تعریفی اسناد دی گئیں اس کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے منسلک خواتین و حضرات کو ان کی ادبی، علمی خدمات کے حوالے سے بھی اسناد دی گئیں – جن میں طالب انصاری، عالی بنگش، فاخرہ نوید، شفقت حیات شفق،
علام الدین ،مہتاب احمد، عیشا صائمہ، نوشین سلیم اور روحہ خرم شامل ہیں –
نوٹ: یہ تحریر مضمون نگار کے اپنے خیالات اور رائے پر مبنی ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

