شاعری

غزل ۔ ۔ ۔ عامر اعظمی العین

شاعر: عامر اعظمی العین۔ UAE

لب پہ جب بھی مرے جملہ کوئی اردوآئے
ساتھ جملے کے مرے منہ سےبھی خوشبو آئے

کیا غرض مجھکو کسے ہندی و پشتو آئے
مجھے الفت ہے اسی سے جسے اردو آئے

وہ جو پیپل کا گھنا پیڑ ہے بچپن والا
میں بھی آجاؤں اگر چل کے وہاں تو آئے

ترے ہمراہ گزارے ہوے لمحوں کی قسم
جب بھی یاد آئے مری آنکھ سے آنسو آئے

مرے خوابوں میں غزل پڑھتی ادا آئی ہے
مرے خوابوں میں غزالی نہ ارسطو آئے

وزن اشعار کے بڑھنے نہ تو گھٹنے پائیں
تولنے کے لئے اک خاص ترازو آئے

جانے کیا بات ہے اس اردو زباں کی عامر
لفظ کیساتھ ہی ہونٹوں سےبھی خوشبو آئے

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *