اسلامشخصیتشعبہ انٹرنیشنلمتفرقمذہبمعاشرہ

ناروے مسجد بیت النصر بین المذاہب افطار پارٹی

Share your Love

رپورٹ: نمائندہ خصوصی مبارک شاہ بیورو چیف ہفت روزہ لاہورانٹر نیشنل(اوسلو  ناروے)

خدام الاحمدیہ ناروے نے لجنہ اماء اللہ ناروے کے تعاون سے 26 فروری کو مسجد بیت النصر، اوسلو میں ایک پروقار بین المذاہب افطار ڈنر کا انعقاد کیا، جس میں مختلف مذاہب، کمیونٹی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں اوسلو کی میئر آنّے لِندبوئے (Anne Lindboe) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب مسجد کے مسرور ہال میں منعقد ہوئی جہاں مقررین نے ماہِ رمضان کی روح، امن، رواداری، خدمتِ انسانیت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اذانِ مغرب کے ساتھ روزہ افطار کیا گیا۔

نمازِ مغرب کے بعد تلاوتِ قرآنِ کریم سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ صدر خدام الاحمدیہ ناروے یونیب سرور صاحب نے افتتاحی خطاب میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ایسے پروگرام معاشرے میں باہمی احترام، ہم آہنگی اور مثبت تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بعد ازاں رمضان المبارک کے حوالے سے ایک معلوماتی پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں روزے کی روحانی اہمیت اور اس کے مقاصد بیان کیے گئے۔ بچوں کے نقطۂ نظر سے رمضان پر مبنی ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ پروگرام میں ایک معلوماتی کوئز کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے شرکاء کو معلومات کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول میں شرکت کا موقع ملا۔

تقریب کے اختتام پر امیر جماعت ناروے چودھری ظہور احمد صاحب نے مختصر خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

مسرور ہال میں تقریباً 220 افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا جو مکمل طور پر بھر گیا۔ مہمانوں کو مسجد کا دورہ بھی کروایا گیا جبکہ گیلری میں رمضان المبارک کے موضوع پر معلوماتی نمائش بھی لگائی گئی تھی۔ ہال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور اسلامی خطاطی کے خوبصورت نمونے بھی آویزاں تھے۔

شرکاء نے اس بین المذاہب افطار تقریب کو مختلف طبقات کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ایک کامیاب کاوش قرار دیا۔

نوٹ: یہ تحریر مضمون نگار کے اپنے خیالات اور رائے پر مبنی ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *