شاعری

غزل ۔ ۔ ۔ عامر اعظمی

شاعر: عامر اعظمی (اساڑھا)

حسن کا جلوہ نظر کو پھر دکھانے آئیے
عشق کا پودا مرے دل میں لگانے آئیے

کیا ہوا کہ آپ آخر آتے آتے رہ گئے
عذر کیا تھا کیا تھی مجبوری بتانے آئیے

اک ادا پر ہی فقط قربان ہوجائیں گے ہم
آپ تو سو ناز والے ہیں رجھانے آئیے

اشتیاق دید میں نظر یں ہیں میری فرش راہ
آپ اپنے حسن کا جادو جگانے آئیے

ایک مدت میں جو خواہش کے صنم خانےبنے
شد و مد کیساتھ ان کو آپ ڈھانے آئیے

شوخ اور تازہ غزل کل آپ کو ای میل کی
ہو سکے تو وہ غزل گاکر سنانے آئیے

ایک جیتی جاگتی تصویر مورت ہو گئ
آپ ہنسانے آئیے یا پھر رلانے آئیے

ہائے عامر کیا غضب کی آپ نے تجویزدی
جو مناسب ہو بہانہ اس بہانے آئیے

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *