پاکستان میڈیاسینٹرشارجہ میں تقریب
پاکستان سوشل سینئر، شارجہ کے زیراہتمام اور ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائیبریری، جامعہ کراچی کے تعاون سے ڈاکٹر جمیل جالبی کی 96 ویں سالگرہ اور سینٹر کی ارفع کریم لائبریری میں گوشہ ڈاکٹر جمیل جالبی کی جامع و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری کی زیر نگرانی، اور ڈائریکٹر و سیکریٹری فراز احمد صدیقی کی زیر میزبانی تقریب کا اہتمام ہوا، ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری اور فاؤنڈیشن کی نمائندگی میڈیا اور پبلک ریلیشن انچارج محترمہ گلناز محمود نے ذیشان احمد، ثنا عرفان، آرزو ذیشان کی ہمراہی میں کی۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کی معروف علمی شخصیت ڈاکٹر اکرم شہزاد نے خصوصی شرکت کی، اس کے علاوہ عمارات کی معروف علم دوست احباب سید محمد رضا، ساجد نزیر، عارف منہاس، قمر ملک، محمد اکرام، محمد سلطان، طارق ندیم اور حافظ عبدالرؤف اور دیگر افراد نے شرکت کی اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی اس علم وادب دوست کاوش کا سراہا۔ تقریب میں سیکریٹری فراز احمد صدیقی نے محترمہ گلناز اور دیگر افراد کی ہمراہی میں ڈاکٹر جمیل جالبی کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
ڈاکٹر اکرم شہزاد نے ڈاکٹر جمیل جالبی کی ادبی خدمات پہ سیر حاصل گفتگو کی، دیگر شرکا نے بھی اپنے اپنے انداز میں ڈاکٹر جمیل جالبی مرحوم کی ادبی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ گاہے بگاہے ادبی ، سماجی، کاروباری تقریبات کو سجاتا رہتا ہے۔
تقریب کے اختتام پہ ڈائریکٹر و سیکریٹری پاکستان سوشل سینٹر شارجہ فراز احمد صدیقی نے اپنے خطاب تشکر میں ڈاکٹر جمیل جالبی کی علمی کاوشوں کا ذکر کیا اور شرکا تقریب کا شکریہ ادا کیا-
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی ایجوکیشن اینڈ کمیٹی وقتا فوقتا تعلیمی و آگاہی کے سیمینار اور ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔
اسی سلسلے میں صدر چوہدری خالد حسین کی سرپرستی میں سینٹر کے ڈائریکٹر اور سیکریٹری فراز احمد صدیقی نے ایک معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا- جس کے شرکا کی اکثریت اکاؤنٹنٹ اور کاروباری افراد کی تھی- اس پروگرام کی نظامت آج سی ایم اے یواےای برانچ کونسل کا سابق چیئرمین قمر ملک نے کی ۔ جب کہ تلاوت قرآن کی سعادت آئی سی ایم اے سے محمد اکرام نے حاصل کی۔ پروکرام میں معروف ٹرینر دھاول پاریکر اور کینیڈا میں مقیم معروف ٹرینر وقار خان نے شرکا کو جدید ٹیکنالوجی بالخصوص آرٹیفیشل انٹیلیجینس یا مصنوعی ذہانت کے فروغ میں اس کے درست فوائد اور استعمال کے بارے میں شرکا کو آگاہ گیا۔ شرکا کی اکثریت نے اس طرز کے پروگرام کے انعقاد پہ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پہ سینٹر کے ڈائریکٹر اور سیکریٹری فراز احمد صدیقی نے اختتامی کلمات میں شرکا کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس طرح کی تربیتی نشستوں کے انعقاد کاوعدہ کیا۔ تقریب کے اختتام پہ دونوں ماہرین دھاول پاریکر اور وقار خان کو پھولوں کے تحائف پیش کیے گۓ اور آئ سی ایم اے کے سابق عہدیداران کی جانب سے پاکستان سوشل سینٹر کے ڈائریکٹر فراز احمد صدیقی کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔

نوٹ: یہ تحریر مضمون نگار کے اپنے خیالات اور رائے پر مبنی ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

