پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار
تحریر: کنیز بتول نجمہ
پاکستان اس وقت جس دور سے گزر رہا ہے، اُس میں معاشی، تعلیمی اور سماجی ترقی کا خواب تبھی شرمندۂ تعبیر ہو سکتا ہے جب ملک کی نصف آبادی یعنی خواتین بھی اس ترقی کے سفر میں فعال کردار ادا کریں۔ خواتین کی صلاحیتوں، محنت اور قربانیوں کو اگر نظرانداز کر دیا جائے تو پاکستان کی ترقی ادھوری ہی رہے گی۔
خواتین کا موجودہ کردار
پاکستان میں آج خواتین ہر شعبۂ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ تعلیم، طب، قانون، میڈیا، آئی ٹی، سیاست، اور کاروبار جیسے میدانوں میں خواتین نہ صرف کام کر رہی ہیں بلکہ کامیابی کی نئی مثالیں بھی قائم کر رہی ہیں۔ کئی خواتین نے گاؤں سے لے کر عالمی سطح تک اپنی محنت، علم اور جذبے سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔
چیلنجز اور مسائل
اگرچہ خواتین ترقی کر رہی ہیں، مگر انہیں مختلف سماجی، ثقافتی، اور معاشی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ تعلیم کی کمی، صنفی امتیاز، ہراسانی، اور مواقع کی عدم فراہمی جیسے مسائل آج بھی موجود ہیں۔ دیہی علاقوں میں تو صورتحال اور بھی ابتر ہے، جہاں لڑکیوں کی تعلیم کو اہمیت نہیں دی جاتی اور اُنہیں صرف گھر تک محدود رکھا جاتا ہے۔
خواتین کی خودمختاری اور ذہنی سکون
خواتین کے لیے کسی مثبت سرگرمی میں شامل ہونا نہ صرف معاشی فائدہ دیتا ہے بلکہ ذہنی سکون کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ اگر خواتین صرف گھر میں فارغ بیٹھی رہیں، غربت اور بےکاری کا سامنا کریں، تو یہ ان کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ نتیجتاً وہ خود بھی بےچینی، مایوسی اور احساسِ کمتری کا شکار ہو جاتی ہیں، اور نہ ہی اپنے گھر اور معاشرے کے لیے سود مند ثابت ہو پاتی ہیں۔ اس کے برعکس، جب خواتین کسی ہنر، تعلیم یا روزگار سے جُڑ جاتی ہیں، تو نہ صرف ان کا ذہنی اطمینان بڑھتا ہے بلکہ وہ اپنے خاندان اور معاشرے کے لیے ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی ہیں۔
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں
اسلام نے عورت کو عزت، تحفظ اور معاشرے میں باوقار مقام عطا کیا ہے۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ایک کامیاب تاجرہ تھیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا علم و حدیث کی ماہر تھیں۔ اسلام نے کبھی خواتین کو ترقی سے نہیں روکا بلکہ اُنہیں باعزت طریقے سے معاشرے میں کردار ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔
اسلامی تعلیمات کے مطابق اگر خواتین پردے، حیا اور عزت کے دائرے میں رہتے ہوئے تعلیم حاصل کریں، ملازمت کریں یا کاروبار کریں، تو یہ نہ صرف جائز بلکہ باعثِ ثواب ہے۔ خواتین گھریلو ذمے داریوں کے ساتھ ساتھ ملک کی تعلیمی، معاشی اور سماجی ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں۔
حل اور تجاویز
1. تعلیم کو فروغ دینا: ہر لڑکی کے لیے تعلیم لازم قرار دی جائے۔ خاص
نوٹ: یہ تحریر مضمون نگار کے اپنے خیالات اور رائے پر مبنی ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

