شاعری

غزل ۔ ۔ ۔ افضل مرزا

شاعر: افضل مرزا

عشق میں مصلحت نہیں ہوتی
جبر میں منقبت نہیں ہوتی

جو کرئے جرم بےوفائی کا
اس کی تو مغفرت نہیں ہوتی

گفتگو دلفریب ہونے سے
گفتگو معرفت نہیں ہوتی

آسماں جس پہ سایہ دار رہے
اس سے پھرمعصیت نہیں ہوتی

معرفت کے بھی کچھ تقاضے ہیں
سب کو یہ مرحمت نہیں ہوتی

عشق میں روح کو پگھلنا ہے
ورنہ یہ موھبت نہیں ہوتی

خاکساری اگر نہیں افضل
عزت و منزلت نہیں ہوتی

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *