غزل ۔ ۔ ۔ مرزا محمد افضل
شاعر: مرزا محمد افضل۔ امریکہ
نفی جیسے کوئی ثبات کے ساتھ
ذات تیری ہے کائنات کے ساتھ
موت میں کوئی اضطراب نہیں
زندگی شرط ہے ممات کے ساتھ
رہے سجدے میں آدمی دن بھر
بندگی جاگتی ہے رات کے ساتھ
جیسے رونق لگی ہوئی ہو کہیں
جاگتے ہیں شبِ برات کے ساتھ
میں ترے در پہ جا کے بھول گیا
جو بھی تھا کام تیری ذات کے ساتھ
وہ حیا کی ہے آخری تصویر
اے نظر دیکھ احتیاط کے
اک سمندر ہے ایک سمندر میں
خامشی اسکی، اسکی بات کے ساتھ
ہو عطا گر تری عنایت سے
زندگی اور کچھ حیات کے

