Latestاردوتعلیم و صحتشعبہ انٹرنیشنلقومیمتفرق

برطانوی تعلیمی ویزا میں طلبہ کو مشکلات

Share your Love

برطانوی تعلیمی اداروں میں درخواستوں کی پروسیسنگ میں تاخیر سے پاکستانی طلبہ کو غیر معمولی تعلیمی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔

ویزا گائیڈ ورلڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہزاروں پاکستانی طلبہ کو فیس بروقت ادا کرنے اور بعض طلبہ کی طرف سے ترجیحی تعلیمی ویزا کے لیے فیس ادا کیے جانے کے باوجود تعلیمی ویزوں کیدرخواستوں کی پروسیسنگ میں تاخیر کی جارہی ہے۔

فائنانشل ایجوکیشنل کنسلٹنٹسی فرم ایف ای ایس کے مینیجنگ ڈائریکٹر شجاعت علی شاہ کا کہنا ہے کہ بہت سے طلبہ میں یہ تاثر عام ہے کہ برطانوی حکام جان بوجھ کر تاخیر کر رہے ہیں کیونکہ اُنہیں امیگریشن کی سطح نیچے لانی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں پاکستانی طلبہ چھوٹھا بڑا بیرونی نیشنل گروپ ہیں۔ جنوری میں 12 سے 14 ہزار طلبہ نے برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے درخواستیں اور فیس جمع کروائی۔ تعلیمی ویزا کے لیے درخواست دینے پر بھی اچھی خاصی رقم خرچ ہوتی ہے اور وقت بھی لگتا ہے۔

بشکریہ: آج نیوز
نوٹ: یہ تحریر مضمون نگار کے اپنے خیالات اور رائے پر مبنی ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *