الٰہی حکم ووٹ ایک امانت ہے
تحریر: رانا محمود ، لندن
آج 8 فروری کا دن ہے، حُکام چُنے جائیں گے ۔ ووٹ ڈالنے ضرور جائیں کہ الٰہی حکم ہے اور الٰہی حُکم کے مطابق ووٹ ایک امانت ہے،اُس امانت کو اُسکے اہل اور حقدار کو دینے کا حکم ہے ۔ ارشاد ہوتا ہے
إِنَّ ٱللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا۟ ٱلْأَمَـٰنَـٰتِ إِلَىٰٓ أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُم بَيْنَ ٱلنَّاسِ أَن تَحْكُمُوا۟ بِٱلْعَدْلِ ۚ
سورہ نساء کی جس آیت کا اوپر میں نے حوالہ دیا ہے ، اِس کے دو حصے ہیں ، پہلے حصے میں ووٹ جو کہ ایک امانت ہے ، اُسے اُسکے اہل کو دینے کا حُکم ہے اور دوسرے حصے میں چُنے گئے حُکام سے خطاب ہے کہ لوگوں پر حکومت کرتے ہوے ہمیشہ انصاف کو مدِّنظر رکھا جائے ۔
حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کا فرمان ہے کہ معاشرے کفر سے تو زندہ رہ سکتے ہیں لیکن انصاف کے بغیر نہیں۔
انصاف اور صرف انصاف جنابِ والا ۔ سو گھر سے نکلیں ، الٰہی حُکم کی بجا آوری میں ووٹ ڈالیں اور اہل قیادت کو منتخب کیجئے۔
بشکریہ: وائس آف ٹائم۔ لندن

