شاعری

نام میرا جو اچانک آ گیا

شاعر: ڈاکٹر فیاض احمد علیگ۔ انڈیا

نام میرا جو اچانک آ گیا
بے ارادہ یار وہ شرما گیا

ہاتھ سینے پر جو اس نے رکھ دیا
پھر سکوں دل کو بھی میرے آ گیا

آج کے انسان کی کرتوت سب
دیکھ کر شیطان بھی شرما گیا

انگلیاں مجھ پر اٹھائی تھیں مگر
آئینہ دیکھا تو خود شرما گیا

جس نے حق پر زندگی قربان کی
وہ سراغ زندگی بھی پا گیا۔

پھر درندے ہاتھ ملتے رہ گئے
آدمی ہی آدمی کو کھا گیا۔

روتے روتے یار بینائی گئی
آتے آتے صبر آخر آ گیا

ہوش آیا بھی ہمیں تو یار کب
جب سوا نیزے پہ سورج آ گیا

حور و غلماں لاکھ ہوں فیاض اب
جس کو بھانا تھا وہ دل کو بھا گیا

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *