Latestاردوشعبہ انٹرنیشنلمتفرقمعاشرہ

ہڈرسفیلڈ برطانیہ میں احمدیہ مسلم کمیونٹی کی جانب سے عید مِلن پارٹی کا انعقاد

ہڈرسفیلڈ کی احمدیہ مسلم ایسوسی ایشن نے بیت الصمد مسجد میں ایک عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سکھ اور عیسائی مذہبی رہنمائی کے علاوہ ویسٹ یارکشائر کے ڈپٹی لارڈ لیوٹینٹ جان ہامنڈ بوتھ، کونسلر اور میتھو ڈسٹ چرچ کے منسٹر اینڈرومارچنگٹن، شہر سے لیبرپارٹی کی پارلیمانی امیدوار ہرپریت اُپل سمیت کمیونٹی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عیدملن پارٹی کے اہتمام اور اس میں دیگر مذاہب کے افراد کو شامل کرنا ایک احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اس ملک کے شہری ہیں، ہمارا تعلق خواہ کسی بھی مذہب سے ہو ہمیں معاشرہ میں دوستی اور بھائی چارہ کی فضا کوفروغ دینے کی ہرممکن کوشش کرنی چاہے۔ ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں میں شرکت کرنا اور مل جل کر خوشیاں منانا اس مقصد کے حصول کی جانب مثبت پیش رفت ثابت ہے جس کے لئے ہڈر سفیلڈ کی احمد یہ مسلم ایسوسی ایشن مبارک باد کی مستحق ہے۔ محمد طاہر ورک کی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہونے والی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسجد کے امام صباحت کریم نے حج ، عید الضحیٰ اور قربانی کی اہمیت اور فلسفہ پر انگریزی زبان میں تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت اسمائیل علیہ سلام نے فرمانبرداری ، جانثاری اور رضامندی کا عملی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اپنی اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر کے قربانی کے تصور کولا زوال اور یہی وہ قربانی ہے جسے مسلمان سنت ابراہیمی کے نام سے جانتے اور قیامت تک اس سنت کی ادائیگی کرتے رہیں گے۔ شرکاء نے تقریب میں فراہم کی جانے والی معلومات کو نہایت مفید اور عملی قرار دیتے ہوئے بہت سراہا۔ اس عید من تقریب کے آرگنائز رفتح الحق اور عامر شہزاد نے شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ احمدیہ مسلم ایسوسی ایشن ہمیشہ ہی امن اور سلامتی کے فروغ کے لئے کوشاں رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری کمیونٹی شہر میں بے لوث خدمات کے حوالہ سے اپنی شناخت اور پہچان رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی بلاتفریق رنگ نسل و مذہب ہر ایک کے لئے اپنی بے لوث خدمات کو جاری رکھ کر ہم اپنے دین اسلام کی تعلیمات کو دنیا کے سامنے پیش کرتے رہیں گے۔

نوٹ: یہ تحریر مضمون نگار کے اپنے خیالات اور رائے پر مبنی ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *