اردو

واہ کینٹ پاکستان یوتھ لیگ کے زیر اہتمام یوم خواتین کا انعقاد

Share your Love

رپورٹ – عیشا صائمہ

واہ کینٹ میں پاکستان یوتھ لیگ کے زیر اہتمام خواتین کا عالمی دن خواتین کو سراہ کر منایا گیا پاکستان یوتھ لیگ 1976ءسے متحرک ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو آگے لانے، ان کی کارکردگی کو نمایاں کرنے میں مصروف ہے جو لوگ خاموشی سے اپنے اپنے شعبوں میں کام کر رہے ہیں ان کے لیے یہ علمی،ادبی اور سماجی تنظیم بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے -اور گاہے بگائے مختلف تقریبات کا انعقاد کر کے علم و ادب کے فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے اپنی اس ریت کو برقرار رکھتے ہوئے یوم خواتین پر ایک اہم تقریب کا انعقاد کیاگیا اور اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین میں ثریا شہاب ایوارڈ تقسیم کیے گئے ثریا شہاب جو یوتھ لیگ کی سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ معروف مصنفہ ،شاعرہ اور براڈ کاسٹر تھیں ان کے نام سے ایوارڈ ز دیئے گئے ایوارڈ وصول کرنے والی خواتین کا تعلق مختلف شعبہ جات تجارت،طب،بنکنگ،نرسنگ،صحافت،
تعلیم، اور ادب سے تھا
تقریب کے مہمانِ خصوصی مینجنگ ڈائریکٹر لینڈ اینڈ ہاؤسنگ واہ کینٹ بریگیڈیئر نفیس افضل ستی ،صدر محفل شفقت حیات ڈائریکٹر سینٹ پال اسکولز ،مہمانان اعزاز ڈاکٹرجمیلہ خان ،پی او ایف ہسپتال کی ڈپٹی میٹرن لیفٹیننٹ کرنل نورین اسلم اور ماہر تعلیم درخشندہ اکرم تھے-

تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسولِ مقبول ص کے بعد کینٹ کالج کی طالبات نے اپنی خوب صورت آواز میں گیت “ہم مائیں،ہم بہنیں ،ہم بیٹیاں “سنا کر ایسا سماں باندھا کہ سب ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے
اس تقریب میں نظامت کے فرائض سی ای او یوتھ لیگ عابد حسین نے بطریق احسن سر انجام دیئے اس کے ساتھ ساتھ ثریا شہاب کا جامع، مکمل تعارف اور کلام پڑھنے کے لیے یوتھ لیگ ادبی ونگ کی سرپرست پروفیسرفاخرہ نوید کومدعو کیا گیا جنہوں نے اپنے خوب صورت انداز بیاں سے ثریا شہاب کا کلام سنا کر حاضرین محفل کو ان کی یاد دلا دی اس کے بعد سی ای او عابد حسین نےتقریب میں موجود ایوارڈز وصول کرنے والی خواتین کا مختصر تعارف بیان کیا تقریب میں جن شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں ویلفئیر ٹرانسپورٹ کے جنرل مینجر لیفٹیننٹ کرنل (ر)ماجد خان،کالم نگاراور پرجوش مقرر کیپٹن (ر)عمر فاروق،ڈائریکٹرسینٹ پال سکولزشفقت حیات ،السید ہسپتال کے سربراہ اور سماجی کارکن ڈاکٹر سید اسدعلی،شہزادہ خرم،فدا جاوید،شاعرہ شفقت حیات شفق،محترمہ درخشندہ اکرم اور کالم نگار و صحافی عفت رؤف شامل تھے

خواتین میں ایوارڈز تقسیم کرنے سے پہلے کینٹ کالج کی طالبات جنہوں نے غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن لیں ان تمام طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں اس کے بعد مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر نفیس افضل ستی نےواہ کینٹ کی کامیاب خواتین میں ثریا شہاب ایوارڈ تقسیم کئے –
ان خواتین میں رابعہ طارق، عیشا صائمہ،شفقت حیات شفق،اقرا حفیظ ،روزینہ رؤف،فردوس بیگم، آمنہ رؤف ملک،درخشندہ اکرم،پروفیسر فاخرہ نوید،نوشین سلام،سیدہ حناشاہ، زرینہ یاسمین ،ڈاکٹر جمیلہ خان،لیفٹینٹ کرنل نورین اسلم اور عفت رؤف شامل تھیں
اس کے بعد مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر نفیس افضل ستی نے ‘حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی جیسی نعمت کی قدر کریں خواتین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صرف ایک دن کو خواتین کے لیے مخصوص نہیں کیا جا سکتا ہر دن عورت کی عزت و تکریم کا دن ہے جو عزت اسے اسلام نے دی ہے اس کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ہر دن عورت کا دن ہے کیونکہ وہ اپنے فرائض اور زمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے اپنے اختتامی الفاظ میں انہوں نے کہا وہ پاکستان کی عورت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں
تقریب کے اختتام پر عابد حسین نے شرکاء اور مہمانوں کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا –

یہ تحریر مضمون نگار کے ذاتی خیالات اور رائے پر مبنی ہے، ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *