اردوشاعری

میرے وطن کا وہ حسن و جمال

کنیز بتول نجمہ

میرے وطن کا وہ حسن و جمال واپس کر
کمال ذہنوں کے روشن خیال واپس کر

میں اس سے پہلے کہ اپنے حواس کھو بیٹھوں
جواب دے کے مجھے مرے سوال واپس کر

ملا دیے ہیں جو مٹی میں تو نے اے ظالم
میرے وہ قیمتی موتی وہ لعل واپس کر

جو بت کدے میں تیرے؛حق کے دے رہے تھے اذاں
اے بو لہب میرے سارے بلال واپس کر

دیۓ تھے میں نے ہی ہتھیار جو حفاظت کو
میرے یہ تیر یہ تلوار ڈھال واپس کر

گرایا غیر کی دھرتی پہ تو نے خون کا رنگ
میرے لہو کا وہی رنگِ لال واپس کر

میرے خدا جوعدو نےدیۓ وطن کو میرے
اسےوہ کرب وہ سارے زوال واپس کر

میری زمین ہے اغیارکے شکنجے میں
میری زمین میرے ذوالجلال واپس کر

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *