اردوجہاں نما

نومنتخب برطانوی وزیراعظم کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا

Share your Love

 لندن: برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم رشی سونک کے آباؤ اجداد پاکستان کے شہرگوجرانوالہ  سے تعلق رکھتے تھے۔

نومنتخب برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے دادا رام داس سونک اور دادی سہاگ رانی کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ وہ 1935 میں گوجرانوالہ سے نیروبی چلے گئے تھے۔رشی سونک کے والد یش ویر سونک 60 کی دہائی میں نیروبی سے برطانیہ گئے تھے۔ رشی سونک برطانیہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔

رشی سونک بھارت کے امیر ترین افراد میں شامل این آر نارائن مورتی کے داماد ہیں جبکہ ان کی اہلیہ اکشتا مورتی برطانیہ کی امیر ترین خواتین میں شامل ہیں۔ رشی سونک نے لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا ہے۔ لز ٹرس صرف 45 روز برطانیہ کی وزیراعظم رہیں۔ انہ معاشی پالیسیوں میں تبدیلیوں پر سخت تنقید کا سامنا تھا۔

برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم مقررکردیا ہے۔ وزیراعظم مقرر کیے جانے کے بعد ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر اپنے پہلے خطاب میں رشی سونک نے سابقہ وزیراعظم لزٹرس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے جس وجہ سے انہیں وزیراعظم کے دفتر کے لیے چنا گیا ہے تاکہ وہ سابقہ حکومت کی غلطیوں کو سدھار سکیں۔ نومنتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لز ٹرس نے تبدیلی کے لیے انتھک محنت کی لیکن ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں

رشی سونک نے کہا کہ وہ بورس جانسن کے بطور وزیراعظم لیے گئے زبردست اقدامات پر ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے، اب ان کی حکومت ہر سطح پر دیانتداری، پروفیشنلزام اور احتساب نظر آئے گا۔

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *