اردوشاعری

غزل

Share your Love

ڈاکٹر فیاض احمد (علیگ)

لوٹا ہے مجھ کو روز بہانے سے پیار نے۔
حیرت زدہ ہوں یار کہ ایسا بھی کیا ہوا
کافر بھی چل پڑے ہیں خدا کو پکارنے ۔
دنیا کی رنجشوں کا نتیجہ ہے یہ میاں
دل کو سیاہ کر دیا دل کے غبار نے  ۔
حیرت زدہ ہے آئینہ بھی ان کودیکھ کر
زلفیں بکھیر کر وہ چلے ہیں سنوارنے۔
ظالم سے تو نباہ کی صورت نہ تھی مگر
مجبور کر دیا مجھے قول و قرار نے۔
دولت لگی جو ہاتھ تو خود ہی بگڑ گئے
دنیا کو جو چلے تھے میاں کل سدھارنے۔
مانا کہ اس کے پیار میں بدنام ہم ہوئے
لیکن یہ نام بھی تو دیا اس کے پیار نے۔
اس کو خزاں کا خوف دکھانا فضول ہے
لوٹا ہو جس کو روز چمن کی بہار نے ۔
فیاض اس کو جسم ہی درکار تھا فقط
آیا تھا ورنہ میں تو دل و جان ہارنے

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *