خلافت کی عجب ہی شان ہے جلوہ ہے نورانی
خلافت کی عجب ہی شان ہے جلوہ ہے نورانی
کہ اس کی شان میں موجود ہیں آیات قرآنی
خلافت کی ہی نعمت ہے جو دائم ساتھ رہتی ہے
کہ شیطاں کر سکے گا نہ کبھی بھی اپنی من مانی
اگرچہ زور ہے، طاقت ہے سارے ہی وسائل ہیں
نصیحت ہے مگر تقوٰی سے ہی تو اس نے فرمانی
خلافت ظاہری، پر دل پہ تقویٰ کی حکومت ہے
کہ ہم نے دل سے ہی تو احمدیت خود بھی ہےمانی
خلافت انبیأ کے تخت کا روحانی جلوہ ہے
کہ اس کے ماننے سے کام میں ہوتی ہے آسانی
حکومت اصل وہ ہے جو کسی کے دل پہ چلتی ہے
خلافت اصل کی یہ شاخ ہے با ثمر روحانی
محمد افضل ایرانی

