اے خدا ميرے وطن کی تُو حفاظت کرنا
پروفیسر کرامت مرحوم
اے خدا ميرے وطن کی تُو حفاظت کرنا
اِسکے ہر برگِ چمن کی تُو حفاظت کرنا
اِسکے ہر ذَرَّے سے ہے مجھ کو محبت يارب
میری چاہت کی لگن کی تُو حفاظت کرنا
میرے جذ بے ہیں بُلند اِسکے پہاڑوں کیطرح
اِسکے ہر کوہ و دمن کی تُو حفاظت کرنا
صحنِ گُلشن میں بسی ہے جو مُعَطرسی پوَن
اُس مچلتی سی پوَن کی تُو حفاظت کرنا
اِسکے ہر گوشے میں گُھوموں میں چھبیلا بنکر
میرے آوارہ چلن کی تُو حفاظت کرنا
ہے بہاروں کا یہ مسکن ہیں سبھی رنگ یہاں
اِسکے ہر سروُّوسمن کی تُو حفاظت کرنا
