اردو ادب

منظوم کلام بابت عبیداللہ علیم

تحریر :م م محمودؔ

عبید اللّٰہ علیم 12 جون 1939ء کو بھوپال ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1952ء میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان آ گئے۔ 1969ء میں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ پھر پاکستان ٹیلی وژن میں بطور پروڈیوسر ملازمت اختیار کی مگر حکام بالا سے اختلافات کی وجہ سے 1978ء میں انہوں نے اس ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ عبید اللہ علیم کا شمار موجودہ دور کے غزل کے بہترین شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ “چاند چہرہ ستارہ آنکھیں” 1978ء میں شائع ہوا جس پر انہیں پاکستان میں اردو ادب کا سب سے بڑا ایوارڈ “آدم جی ادبی ایوارڈ” بھی ملا۔ اس کے علاوہ ان کے شعری مجموعوں میں “ویران سرائے کا دیا” اور بعد از وفات شائع شدہ “نگارِ صبح کی امید” شامل ہیں۔ ان تینوں مجموعہ ہائے کلام پر مشتمل ان کی کلیات ’’یہ زندگی ہے ہماری‘‘ کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔ ان کی دو نثری تصانیف “کھلی ہوئی ایک سچائی” اور “میں جو بولا” کے نام سے شائع ہوئیں۔
یہ بے مثال شاعر 18مئی 1998ء کو کراچی میں اس عالمِ فانی سے رخصت ہوا۔آپ کراچی میں اسٹیل مل کے نزدیک رزاق آباد میں باغ احمد نامی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

حرف کو سطوت ہے دی تو نے عبیداللّٰہ علیم
جاوِداں الفاظ ہیں تیرے عبیداللّٰہ علیم

آج بھی ہیں چاند چہرے اور ستارہ آنکھیں سب
منتظر اور تک رہے راہِ عبیداللّٰہ علیم

اب کہاں تجھ سا کوئی ویراں سرائے کا دیا
بزم بس پُر نور تھی تجھ سے عبیداللّٰہ علیم!

فخر تُو بھوپال کا،  اہلِ کراچی اب بھی ہیں
نغمہ سنج اور کہہ رہے ہائے، عبیداللّٰہ علیم

تیرا لکھا بولتا ہے، اب تلک وہ ہے امر
شہر  میرے جل رہے سارے عبیداللّٰہ علیم!

گو ہیں غالب میر کے ہم معتقد پر کم نہیں
وہ سخن جو تُو نے ہیں بخشے عبیداللّٰہ علیم!

گرچہ واقف ہے یہ دل کہ جو گیا لوٹا نہیں
پھر بھی کہتا ہے کہ لوٹ آئے عبیداللّٰہ علیم

WhatsApp Group Join Now

One thought on “منظوم کلام بابت عبیداللہ علیم

  • Mahmood Lone

    Very brief and informative article about Muhtarram Abdullah Aleem Sahib.

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *