اردوجہاں نما

بلجیئم: نو سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کرنے کا خواہشمند  بچہ یونیورسٹی سے باہر

Share your Love

لاہور انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

بيلجيئم سے تعلق رکھنے والے غير معمولي قابليت کے حامل ايک نو سالہ بچے کے والدين نے اسے اس وقت يونيورسٹي سے نکال ليا جب انتظاميہ کي جانب سے انھيں مطلع کيا گيا کہ ان کا بيٹا اپني دسويں سالگرہ سے قبل گريجويشن مکمل نہيں کر پائے گا۔

نو سالہ لورين سائمنز کے والدين کي خواہش ہے کہ ان کا غير معمولي ذہانت کا حامل بيٹا 26 دسمبر سے قبل اپني گريجويشن مکمل کر لے۔ ايسا کرنے کي صورت ميں وہ دس سال سے کم عمر دنيا کا پہلا يونيورسٹي گريجويٹ بن جاتا۔

26 دسمبر کو لورين کي سالگرہ ہے اور اس وقت وہ 10 برس کے ہو جائيں گے اور اس سے قبل گريجويشن مکمل نہ کرنے کي صورت ميں وہ ريکارڈ نہيں توڑ پائيں گے۔

تاہم نيدر لينڈز ميں واقع اينڈہوون يونيورسٹي، جہاں لورينٹ ايک گريجويشن کورس ميں داخلہ لے چکے تھے، انتظاميہ نے والدين کو بتايا کہ گريجويشن سے قبل لورين کو بہت سے امتحانات ميں شموليت کرني ہو گي اور يہ کام 26 دسمبر سے قبل مکمل نہيں ہو سکتا۔

يونيورسٹي انتظاميہ کي جانب سے انھيں 2020ء کے وسط ميں گريجويشن مکمل ہونے کي تاريخ دي گئي تاہم والدين نے اسے مسترد کرتے ہوئے اپنے بيٹے کو يونيورسٹي سے فوراً نکال ليا۔

لورين کو اپني دسويں سالگرہ سے قبل گريجويشن مکمل کرنے کي شرط کو پورا کرنے کے ليے اليکٹريکل انجينئرنگ کي تين سالہ ڈگري صرف 10 ماہ ميں مکمل کرنا تھي۔

لورين کے والد اليگزينڈر سائمنز نے ڈچ ميڈيا کو بتايا کہ يونيورسٹي انتظاميہ انھيں بارہا اس بات پر ہدف تنقيد بنا چکي ہے کہ وہ کيوں اپنے بيٹے کو اتني زيادہ ميڈيا کوريج دلواتے ہيں۔

’ہميں بتايا گيا کہ بہت زيادہ ميڈيا کي توجہ ہمارے بيٹے پر دباؤ کا باعث بنتي ہے اور اگر ہم نے يہ سلسلہ جاري رکھا تو بچے کو نفسياتي امتحان کے مرحلے سے بھي گزرنا ہو گا۔‘

ان کے والد کا مزيد کہنا تھا کہ ’اگر ايک بچہ بہت اچھي فٹ بال کھيلتا ہے تو ہم سب کے خيال ميں اسے ميڈيا سے ملنے والي پذيرائي بہت اچھي چيز ہے۔ ميرے بيٹے ميں مختلف ٹيلنٹ ہے، تو اسے اس پر فخر کيوں نہ ہو؟‘

لورين سائمنز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ايک تصوير بھي پوسٹ کي گئي جو گذشتہ ماہ انھيں يونيورسٹي انتظاميہ کي جانب سے بھيجے جانے والي ايک اي ميل کا عکس ہے۔ اس اي ميل ميں دسمبر کے ماہ ميں ان کي گريجويشن مکمل ہونے کے امکانات کو ظاہر کيا گيا تھا۔

دوسري جانب يونيورسٹي انتظاميہ کي جانب سے جاري کردہ ايک بيان ميں کہا گيا ہے کہ لورين کے ليے اپني دسويں سالگرہ سے قبل تخليقي صلاحيتوں اور تنقيدي تجزيے کے ساتھ گريجويشن کورس مکمل کرنا ممکن نہيں ہو گا۔ بيان ميں مزيد کہا گيا ہے کہ اگر وہ کورس جلدي ميں مکمل کرنے کي کوشش کرتا ہے تو اس کا اثر اس کي تعليمي ترقي پر پڑے گا۔

يونيورسٹي انتظاميہ نے نو سالہ طالبعلم پر بہت زيادہ دباؤ ڈالنے کے حوالے سے بھي متنبہ کيا ہے۔

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *