پاکستانی جرمن مسلمان کو انسانی حقوق کے سول ایوارڈ سے نوازا گیا
تحریر: اکبر جاوید ۔ جرمنی
جرمنی کی ریاست Hessen کے ضلعGross-Gerau کی انتظامیہ کی جانب سے شہرRaunheimکےایک پاکستان نثزاد جرمن شہری کامران احمد ملک کو ان کی 20 سالہ سماجی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں رواں سال 2024 میں سب سے بڑا سول جمہوریت اور انسانی حقوق ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ کامران احمد ملک ، ارشد احمد شہباز ڈپٹی چیئرمین غیرملکیوں کی مشاورتی کونسل شہرDarmstadt کے صاحبزادے ہیں۔ یہ سول ایوارڈ دینے کی تقریب ضلع کے ہیڈ کوارٹرGross-Gerau کے ہال میں 11 نومبر 2024 کو منعقد ہوئی۔ضلع کے چیف ایڈمنسٹریٹر) (Landrat Mr Thomas Will نے کامران احمد ملک کو سول ایوارڈ دیا اور ان کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہا۔سول ایوارڈ دینے کی اس تقریب میں شہر کی پارلیمنٹ کے ممبران، جرمنی کی تنظیموں کے سربراہان اور شہر کے دیگر معززین نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔شہر کے میئر Mr David Rendel نے کامران احمد ملک کی فلاحی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک کامران ہم سب کے لئے ایک مثالی شخصیت ہیں- نیز شہر کی انتظامیہ کی نظر میں کامران ملک کی قیام امن، بنی نوع انسان سے محبت، انسانی حقوق اورتمام فریقین میں آپس کی باہمی احترام اور بات چیت کی اہمیت کو اجاگر کرنا قابل ستائش ہےاور وہ ایک محنتی اور سنجیدہ معاشرے کا ناگزیر ستون رہے ہیں۔ کامران احمد ملک کے دیگر فلاحی کاموں میں بین المذاہب مکالمے، سماجی و انسانی حقوق کے لئے چیریٹی واک، شجر کاری کا انعقاد اور عمر رسیدہ افراد کی اجتماعی قیام گاہوں پر کھانا کھلانا شامل ہے۔اسی طرح وہ گزشتہ دو دہائیوں میں کرسمس کے مواقع پر تحائف کی تقسیم، تارکین وطن کے لئے ویزے، پاسپورٹ اور رہائشی سہولیات کی فراہمی میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔اسی طرح ان کی نگرانی کے چیریٹی واک پروگرام کے تحت حاصل ہونے والی رقم اور عطیات سے مقامی فلاحی اداروں کی مدد کی جاتی رہی اور کچھ حصہ ہیومنٹی فرسٹ ادارے کو بھی دیا جاتا رہا ہے۔2700 مربع میٹر کا رقبہ کا ایک زمین کا قطعہ برائے مسجدان کی کوششوں سے شہر کی انتظامیہ سے حاصل کیا گیا۔ – کامران احمد ملک نے سب سے پہلے اپنے والدین کا شکر ادا کیا کہ ان کے ساتھ منسلک رہ کر بنی نوع انسان سے محبت کرنے کی تعلیم حاصل کی نیز بلا امتیاز ہر ایک دوسرے کے ساتھ بھلائی کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کی ممکنہ کوشش کی۔اس موقع پر کامران احمد ملک نے ضلع کے چیف ایڈمنسٹریٹر Mr Thomas Will، میئرMr David Rendel ، کمشنر سماجی امور و ثقافتMrs Kerstin Jühe اور سٹی قونصلر Mrs Dorothee Herberichکا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ایک قیمتی اعزازی ایوارڈ سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس پُروقار تقریب پرآئے ہوئے مہمانوں کی انٹر نیشنل کھانے کی ڈشزز سےتواضع کی گئی جسکو خُوب سراہا اور مُبارک باد دیں جسپر مُسلم پاکستانی کمیونٹی کا بھی سرفخر سے بُلند ہوا-


