شاعری

غزل ۔ ۔ ۔ پروفیسر ڈاکٹر طارق بشیر

Share your Love

شاعر: پروفیسر ڈاکٹر طارق بشیر

پاک وطن

دنیا میں کوئی تجھ سے کہاں بڑھ کے حسیں ہے
تُو پاک زمیں پاک زمیں پاک زمیں ہے

دھرتی پہ ہیں کیا خوب یہ قدرت کے نظارے
ہر گام پہ رخشندہ ہیں الفت کے نظارے

صد ہا گُل و گلزار سے معمور چمن ہے
یہ جنتِ ارضی ہی مرا پاک وطن ہے

خوشبو سے معطر ہیں سدا اس کی ہوائیں
گُل رنگ ہیں گُل برگ ہیں گُلریز فضائیں

ہر ذرہ مری دھرتی کا پھولوں سے حسیں ہے
ہر قریہ مرے دیس کی عظمت کا امیں ہے

روشن ہیں ترے واسطے مہتاب و مہر بھی
تارے بھی ترے واسطے روشن ہیں قمر بھی

دنیا کے نظاروں میں حسیں تیرا نظارہ
تُو پاک وطن پاک وطن پاک ہمارا

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *