مذہب

درس القرآن

Share your Love

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ۰۰۲مَلِكِ النَّاسِۙ۰۰۳اِلٰهِ النَّاسِۙ۰۰۴مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ١ۙ۬ الْخَنَّاسِ۪ۙ۰۰۵ الَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِيْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ۰۰۶مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِؒ۰۰۷                      (سورة الناس آیت2 تا 7)

ترجمہ:

(مَیں) اللہ کا نام لے کر جو بےحد کرم کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں)(ہم ہر زمانہ کے مسلمان سے کہتے ہیں کہ) تُو (دوسرے لوگوں سے) کہتا چلا جا‘ کہ مَیں تمام انسانوں کے رب سے (اس کی) پناہ طلب کرتا ہوں۔(وہ ربّ) جو تمام انسانوں کا بادشاہ[1] (بھی) ہے۔اور تمام انسانوں کا معبود[2] (بھی) ہے۔(مَیں اس کی پناہ طلب کرتا ہوں) ہر وسوسہ ڈالنے والے کی شرارت [3]سے۔ جو (ہر قسم کے وسوسے ڈال کر) پیچھے ہٹ جاتاہے۔(اور) جو انسانوں کے دلوں میں شُبہات پیدا کر دیتا ہے۔ خواہ وہ (فتنہ پرداز) مخفی [4]رہنے والی ہستیوں میں سے ہو‘ خواہ عام انسانوں میں سے ہو۔

تفسیر:

[1] اس آیت میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں کئی بادشاہ اسلام کی مخالفت کے لئے کھڑے ہو جائیں گے۔ جیسا کہ آج کل انگلینڈ کا بادشاہ عیسائیت کا محافظ کہلاتا ہے۔ امریکہ میں گو بادشاہ نہیں مگر پریذیڈنٹ بھی بادشاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ پس مسلمانوں کو سکھایا گیا ہے کہ دعا کرو کہ ہمارا اصلی بادشاہ یعنی خداتعالیٰ ہمیں انسانی بادشاہوں کی شرارت سے بچائے۔

[2] اس آیت میں بتایا کہ ہمارا اصل بادشاہ یعنی خداتعالیٰ دنیا کا حقیقی معبود بھی ہے۔ گو بنی نوع انسان اس کے مقابلہ میں جھوٹے معبود پیش کرتے ہیں۔ مگر میں اپنے اصل معبود سے یہ دعا کرتا ہوں کہ مجھے جھوٹے معبودوں کے شر سے بچائے۔

[3] ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں جب کہ جھوٹے بادشاہوں اور جھوٹے معبودوں کا زور ہوگا ‘ایسے لوگ بھی پیدا ہوجائیں گے ‘جو دلوں میں وسوسے ڈالنے والے ہوں گے جیسے پروفیسر وغیرہ۔ پس خداتعالیٰ سے یہ بھی دعا کرتے رہو کہ ایسے فلسفیوں کے شر سے بھی وہ مسلمانوں کو بچاتا رہے۔

WhatsApp Group Join Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *