جب بندہ بوڑھا ہو جاتا ہے

تحریر ڈاکٹر ماس گجرات پاکستان

جب بندہ 60 یا 65 سال سے اوپر پہنچتا ہے تو اسکی ہڈیوں میں بُھربھرا پن Osteoporosis کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ عورتوں میں یہ عمل مزید کم عمر سے شروع ہوتا ہے۔ بوڑھے لوگوں کے بارے آپ نے عام سُنا ہوگا کہ وہ گرے ہیں اور ان کی کولہے کی ہڈی Femur Head Fracture ٹوٹ گئی ہے۔ حالانکہ وہ کولہے کی ہڈی گرنے سے نہیں ٹوٹی ہوتی، بلکہ بوڑھا آدمی جب کھڑا ہوتا ہے تو اس کی ہڈیاں پہلے سے ہی Osteoporosis کی وجہ سے کمزور ہوچکی ہوتیں ہیں وہ ہڈیاں اس کا وزن نہیں سہار سکتی اور وہ کھڑے کھڑے ٹوٹ جاتیں ہیں اور بوڑھا شخص نیچے گر پڑتا ہے، ہم یہی سمجھتے ہیں کہ اس کی ہڈی گرنے سے ٹوٹی ہے، حالانکہ وہ ہڈی ٹوٹنے کے بعد گرا ہوتا ہے۔ بعض اوقات وہ واش روم جاتے ہیں اور گرجاتے ہیں۔ ہم یہی سمجھتے ہیں کہ انکی جسم کی کوئی بھی ہڈی گرنے کے وجہ سے ٹوٹی ہے۔ حالانکہ ایسا عموماْ نہیں ہوتا۔۔۔۔ اب آتے ہیں اس کے علاج کی طرف۔ پہلی سٹیج علاج کی ہے کہ ان کی ہڈیوں میں بُھربھرا پن Osteoporosis ہونے سے روکا جائے۔ اس کیلئے  آپ انکو Calc carb CM کی ایک خوراک دیکر پھر اگلے دن سے Calc phos 6x چار چار گولیاں صبح دوپہر شام کھانا کھانے کے پندرہ منٹ بعد ایک ماہ دیں۔ جب بندہ بوڑھا ہوجاتا ہے تو اس کے اندر کیلشیم کو جزب کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے، یہ دوا Calc carb CM جسم میں کیلشیم کو جزب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتی ہے۔ انگریزی ڈاکٹر ایسے بوڑھوں کو Calcium Tablets کا بے دریغ استعمال کرواتے ہیں جس سے بوڑھوں لوگوں کے گردوں میں پتھریاں بن جاتیں ہیں۔ کیلشیم آپ ان کو جتنا مرضی دیں، یہ سوائے نقصان کے کچھ فائدہ نہیں دیتا۔ یہاں ھومیوپیتھک دوا کلکریا کارب سی ایم ان میں کیلشیم جذب کرنے میں بہت معاون ہے اور انتہائی اچھا رزلٹ ہے۔ اب آتے ہیں دوسری جانب جب بوڑھے شخص کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے، انگریزی ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اب اسکا آپریشن نہیں ہوسکتا کیونکہ مریض بہت کمزور ہے، یہ آپریشن کے کٹھن مراحل سے نہیں گزرسکتا۔ ایسی صورت میں اگر کولہے کی ہڈی ٹوٹی ہو تو پھر اس کو بسترے پر ڈال کر اس کے پائوں پر ایک اینٹ کے برابر وزن ڈال کر لٹکا دیا جاتا ہے، ایسا شخص درد سے قلبلاتا رہتا ہے۔ درد شدید ہوتا ہے، لیکن آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔ ایسی صورت میں ایلوپیتھک ڈاکٹرز Diclofenac Sodium انجکیشن سے درد کو کنٹرول کرتے ہیں، لیکن یہ انجکیشن معدے اور گردوں کو متاثر کردیتا ہے۔ گردوں میں Hydronephrosis اور معدے میں Ulcer پیدا ہوجاتا ہے۔ ایسا شخص بستر پر پڑے پڑے کئی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اگر کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے تو پھر ھومیوپیتھک دوا ایسے بوڑھے شخص کو آپریشن سے بھی بچاتی ہے اور دنوں میں ہڈی کو جوڑ بھی دیتی ہے اور درد کو فوری کنٹرول کرتی ہے۔ اس کیلئے Symphytum MT کے بیس قطرے آدھا کپ پانی میں ڈالکر صبح دوپہر شام کھانے کے بعد اور Calc flour 6x اور Calc phos 6x دونوں کی چار چار گولیاں کھانے سے پہلے صبح دوپہر شام استعمال کریں۔ یوں سمجھیں کہ یہ فارمولہ ھومیوپیتھک کا ہڈی جوڑ سیمنٹ Cement ہے۔ فوری اثر کرتا ہے اور بوڑھوں کو آپریشن سے انشاء اللہ بچا لیتا ہے۔ اب آتے ہیں درد کو کنٹرول کرنے کی طرف۔ یاد رکھیں، اگر شروع میں درد کو کنٹرول کرلیا جائے تو پھر بوڑھے لمبے عرصے تک علاج کروا لیتے ہیں ورنہ درد کی وجہ سے آپریشن کی طرف بھاگتے ہیں۔ بعض کی آپریشن کے دوران موت واقعی ہوجاتی ہے۔ درد کیلئے Arnica ، Ruta اور Hypericum تین ادویات کا نمبر ون ہے۔ یہ علامات کے مطابق استعمال ہوتیں ہیں۔ اس کیلئے آپ کے ہر سوال کا جواب دیا جائے گا۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *