پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض کی نیوز رپورٹ/ عابد شمعو ن چاند سعودی عرب

عابد شمعون

 

ریاض ( عابد شمعون چاند ) سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ میں 2020 کے فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کےاعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ تھےطلبا ء میں معہد منصور نے 1083 نمبر لے کر پہلی جبکہ طالبات میں مومنہ ناصر نے 1079 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ احمد باجوہ نے انٹرمیڈیٹ میں 1054 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی شیخ عبدالشکور کا کہنا تھا کہ ان بچوں نے نہ صرف سکول کا نام روشن کیا بلکہ پاکستان کا بھی نام روشن کیا ہے یہ بچے جہاں بھی جائیں گے پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور پاکستان کے مستقبل کو روشن کریں گے سکول کے پرنسپل ایئر کموڈور نعیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم اس سے بھی بہتر تعلیمی نتائج کے لیے کوشاں ہیں انھوں نے والدین اور اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی انتھک محنت کے بغیر اس شاندار کامیابی کا حصول ممکن ہی نہیں تھا۔

آخر میں طلباءو طالبات میں شیلڈز اور ٹرائی بھی تقسیم کی گئی۔

جبکہ سکول کی جانب سے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ کو بھی شیلڈز پیش کی گئی ( پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب )۔

♣♣♣

 

 

ماہر تعلیم کا اجلاس رپورٹ،

ریاض ( عابد شمعون چاند ) سعودی دارلحکومت الریاض میں فنون لطیفہ اور طلباء کی استعداد کار کی ترقی اور ترویج کے لئے معروف ماہر تعلیم پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں  مختلف علمی و ادبی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی، اس موقع پر طلباء کی مختلف  غیر نصابی سرگرمیوں اور فنون لطیفہ اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں ترقی اور ترویج کی ضرورت پر زور دیا گیا اور  ایک نئی  سماجی تنظیم ’’اظہار‘‘ کی بنیاد رکھی گئی جس کے اغراض و مقاصد میں  یہ طے کیا گیا کہ طلباء کو فن تحریر و تقریر، شعری و نثری ادب ، مصوری ، نامہ نگاری، مضمون نگاری اور آئی ٹی جیسے اہم شعبوں میں تربیت اور معاونت فراہم کی جائے گی، اس موقع پر باہمی مشاورت سے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کیا گیا جس میں تنظیم کی صدارت پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ، سینئر نائب صدر ذوالفقار احمد، نائب صدر معروف شاعر شاہد خیالوی، جنرل سیکرٹری راشد محمود، جوائنٹ سیکرٹری انجینئر محمد اعجاز اور ہیڈ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عبدالصبور کو مقرر کیا گیا جبکہ مجلس عاملہ کے اراکین نے فیصلہ کیا کہ تنظیم کی سرپرستی کے لئے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز سے درخواست کی جائے گی۔ اس موقع پر اجلاس کی صدارت پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض راشد محمود نے انجام دیئے اجلاس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور تنظیمی پیش رفت اور طلباء کی استعداد کار بڑھانے کے طریقہ کار طے کرنے پر پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

♣♣♣

 

ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی نیوز

رپورٹ/ عابد شمعون چاند سعودی عرب

ریاض ( عابد شمعون چاند) سعودی عرب کی سب سے بڑی اور معروف ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایم ایکس ( MX ) ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چاروں فائنلز میچیز اختتام پذیر ہو گئے جن کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ایم ایکس ( MX ) ٹی ٹونٹی کے فائنل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سعودی عرب نیشنل ٹیم کے سابق کپتان مشہور و معروف آل راؤنڈر  ندیم بابر نے کہا یہ ٹی ٹوینٹی  میچیز موٹرن کرکٹ میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہمیشہ سے کرکٹ کو فروغ اور کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے ندیم بابر نے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف پرنس عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خصوصی دلچسپی سے آج سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کو بھر پور فروغ مل رہا ہے انہوں نے خاص طور پر آر سی اے چیئرمین اور پیٹرن محمد انور صدر طارق جاوید سینئر نائب صدر ناصر عباسی کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا ۔

تقریب سے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئیر نائب صدر ناصر عباسی نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا مستقبل بہت روشن ہے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن جس لگن محنت اور محبت سے کرکٹ کی آبیاری کر رہی ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ناصر عباسی نے مزید کہا کہ ریاض میں کرکٹ کو رائج کرنے کا سہرا ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او ندیم بابر کے سر پر ہے جو دن رات کرکٹ کو بہتر سے بہتر کرنے کی لگن میں مصروف عمل ہے ۔

تقریب سے ریاض کرکٹ ایسوسی کے عہدیداروں جن میں نائب صدر عاشق مغل ، امپائرنگ کوآرڈینیٹر عاطف،الیکٹرانک میڈیا انچارج سمیع اللہ نجار ، اور میڈیا کوآرڈینیٹر رستم علی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ایم ایکس ( MX ) ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کو شاندار ٹورنامنٹ قرار دیا اور کھلاڑیوں کی بہترین کھیل کو سراہا اور کہا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن آئندہ بھی ایسے تاریخ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی رہے گی۔

♣♣♣

 

سعودی عرب سے عابد شمعون چاند کی رپورٹ /

انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم ریاض

ریاض ( عابد شمعون چاند ) انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم سعودی عرب کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان ریاض کے سبکدوش ہونے والے ویلفیئر اتاشی شیخ عبدالشکور کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھی کمیونٹی کے اکابرین نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی شیخ عبدالشکور تھے جبکہ صدارت منسٹر آف ٹریڈ اینڈ انویسٹمینٹ اظہر علی داہر نے کی تقریب کی نظامت کے فرائض حفیظ شیخ نے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مہمان خصوصی شیخ عبدالشکور کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیخ عبدالشکور نے کہا کہ جس بے پناہ محبت اور جذبات کا اظہار یہاں کی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی اعلیٰ خوبیوں کی حامل ہے ایسا خوبصورت گلدستہ کسی اور جگہ دیکھنے کو نہیں ملا عرصہ ملازم پوری کرکے جا رہا ہوں انشاءاللہ جہاں بھی جاؤں گا پاکستانیوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر کروں گا شیخ عبدالشکور نے اپنے اعزاز میں خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کی عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منسٹر آف ٹریڈ اینڈ انویسٹمینٹ  اظہر علی داہر نے کہا کہ شیخ عبدالشکور انتہائی ذمہ دار باصلاحیت اور محبت کرنے والے عظیم انسان ہے کمیونٹی کے لیے ان کی بے شمار خدمات پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے صدر ڈاکٹر مصطفیٰ میمن نے کہا کہ شیخ عبدالشکور ایک عظیم انسان ہے سندھ دھرتی کے اس سپوت پر ہمیں فخر ہے کمیونٹی میں ان کی گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شیخ عبدالشکور نے عوامی خدمت کا اعزاز پایا لوگوں کے دلوں پر دوستی اور محبت کے گہرے نقوش چھوڑ کر جا رہے ہیں انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے سابقہ صدر ذیشان قاضی نے کہا کہ شیخ عبدالشکور مخلص بے باک انسانیت کی پاسداری کرنے والے محب وطن انسان ہے جس ذمہ داری کے ساتھ انہوں نے اپنے فرائض سر انجام دیئے وہ قابل قدر اور قابل تحسین ہیں حفیظ شیخ نے کہا کہ شیخ عبدالشکور نے دیار غیر میں اپنے ہم وطنوں کی بے لوث خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر کیا دن رات ایک کر کے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیونٹی کی ویلفئیر کے لیے کوشاں نظر آئے ایسے انسان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا تقریب سے، غلام قادر ملاح ، زاہد میاں ، فیصل شیخ ، انیس ملک ، ڈاکٹر سعید ، عرفان میمن اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے شکور شیخ کی اعلیٰ اور بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کی جانب سے شیخ عبدالشکور کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر حاضرین نے انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے تمام ممبران اور عہدیدارن کی کوششوں کو سراہا۔

♣♣♣

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *