کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر کھیلوں پر لگی پابندی ختم ہوتے ہی ریاض میں فالکن فٹبال کلب کی جانب سے چوتھی فالکن سپر فٹبال لیگ کا شاندار افتتاح

تحریر:عابد شمعون چاند (نمائندہ لاہور انٹر نیشنل)

 سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر کھیلوں پر لگی پابندی ختم ہوتے ہی دارلحکومت ریاض میں فالکن فٹبال کلب کی جانب سے چوتھی فالکن سپر فٹبال لیگ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا جس میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں شامل ہیں افتتاحی تقریب کو دیکھنے کے لیے فٹبال کے مداحوں نے بھر پور شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فالکن فٹبال کلب کے چیئرمین حنیف بابر نے کہا کہ فالکن فٹبال کلب نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ انہیں آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے ہماری کوشش ہے کہ فٹبال جیسے کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو اور اس سلسلے میں فالکن فٹبال کلب اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان نسل کو کھیلوں کے اچھے مواقع اور ماحول دیا جائے تو نہ صرف وہ اچھے شہری بلکہ ملک کا نام بھی پوری دنیا میں روشن کر سکتے ہیں حنیف بابر نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت دینے پر خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

فالکن سپر فٹبال لیگ کے چیف آرگنائزر فرحان مشتاق نے کہا کہ ٹورنا منٹ کروانے کا مقصد ایشین کمیونٹی کو فٹبال جیسے عالمی کھیل کی طرف راغب کروانا ہے تاکہ فٹبال کے کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو سکے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کھیلوں کو جس طرح بھر پور پذیرائی مل رہی ہے اس کا سہرا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سر پر ہے جو ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کی کوشش میں مصروف ہے فرحان مشتاق نے مزید کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرواتے رہیں تاکہ  نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے پلیٹ فارم میسر آ سکے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں ایک اچھا کھلاڑی نوجوان نسل کے لئے مثال ہوتا ہے فرحان مشتاق نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی جائے یاد رہے کہ دو ماہ جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 8 ایشین اور 6 عرب ٹیمیں شامل ہیں افتتاحی میچ کے شروع ہوتے ہی پاکستانی انڈین اور عرب کمیونٹی کے شائقین فٹبال نے کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی اور فالکن فٹبال کلب کے عہدیدارن کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے طویل مدت کے بعد ایسی تفریح سر گرمیوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *