سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پر وقار تقریب

تحریر:عابد شمعون چاند (نمائندہ لاہور انٹر نیشنل)

 سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے زیراہتمام 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کارکنوں اور کمیونٹی کے مرد و خواتین نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم عابد شمعون چاند نے  پیش کی نظامت کے فرائض بازغہ روحیل نے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا یوم دفاع کی تقر یب سے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان ریاض  پاسپورٹ سیکشن کے انچارج صدیق اکبر نے کہا کہ پاکستانی فوج دنیا میں سب سے بہترین فوج ہے جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی جو اسلحہ کے بجائے جذبہ ایمانی سے سر شار ہے افواج پاکستان نے ہر مشکل وقت میں وطن کا بھر پور دفاع کیا اور پاکستان عالمی امن کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا تقریب سے پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فوج کے جوانوں غازیوں اور شہیدوں نے عظیم قربانیاں دے کر وطن کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے مادر وطن کی عزت آبرو کے لیے خون کا نذرانہ پیش کرکے بے مثال تاریخ رقم کر دی تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیے جن پر شائقین نے خوب داد دی معروف سنگر علی نے ملی نغموں سے سب کو خوب محظوظ کیاپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کرونا وائرس کے دنوں میں اعلیٰ خدمات پر ایگزیکیٹو ممبران اور صحافیوں کو شیلڈیں بھی دی گئیں۔ یوم دفاع کی تقریب سے ڈاکٹر ندیم بھٹی، نزاکت حسین، بازغہ روحیل، گلزیب کیانی ،شبریز اختر ،ذاکر دیشانی ،حافظ عبدالوحید ،سلطان ،حسن امتیاز اور دیگر نے بھی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا حاضرین نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے تمام عہدیدارن کی کوششوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *