سعودئ عرب میں سماجی سرگرمیاں

عابد شعمون چاند(نمائندہ لاہور انٹر نیشنل)

دمام ( عابد شعمون چاند ) یوم آزادی کے حوالہ سے سعودی عرب کے شہر الدمام میں پاکستانی اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل الدمام کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی ممبران نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان سے کیا گیا جس کا شرف صہیب احمد کو حاصل ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم معروف نعت خواں عابد شمعون چاند نے پیش کی ابتدائیہ کلمات کہتے ہوئے احسان اللہ بھٹی نے کہا کہ پٹھان پنجابی بلوچی اور سندھی نے مل کر لا الہ الا اللہ کا نعرہ لگایا۔۔پاکستان کی بقا اسی نعرہ میں ہے ہمارے اتحاد اور اتفاق کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ ہے نظریہ پاکستان ہمیں اسلام کی طرف لوٹنا ہو گا اور اللہ کی توحید کے تلے اکٹھا ہونا ہو گا اور آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے کہ اس ملک کو جس مقصد کے لئے حاصل کیا گیا اس کو مکمل کیا جائے انہوں نے کہا یہاں پرموجود پاکستانی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کا آپس میں ایک ہی رشتہ ہے اور وہ ہے کلمہ طیبہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب کےصدر ندیم اختر

چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں نے ایسے ملک کو بنانے کے لئے بے شمار قربانیاں دیں کہ جس میں اسلامی نظام کا نفاذ ہو ہم ایک نظریہ پہ

کھڑے ہیں جس کی تکمیل تمام مسلمانوں کی چاہے وہ کشمیر ، برما یا فلسطین کے ہوں کی مدد سے ہے ۔ اسلام کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہمیں اپنے وطن کی جغرافیائی سرحدوں کے

ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدوں کی بھی حفاظت کرنی ہے ہم اپنی فوج اور ایمبیسی اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے بہت گہرے تعلقات ہیں دونوں نے ایک دوسرے کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ان کی دوستی کے خلاف سازش کرنے والے ضرور ناکام ہوں گے ندیم اختر چوہدری نے سعودی عرب میں مثبت اور بے لوث صحافت کرنے پر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین عابد شمعون چاند نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم روایتی صحافت سے ہٹ کر مثبت کردار ادا کرے گا یہ فورم مظلوم لوگوں کی آواز اور سائبان ثابت ہو گا ہم مثبت صحافت کو فروغ دینے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہے گے معروف سماجی شخصیت اور صحافی زاہد شریف نے کہا کہ پاکستانی اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب جس لگن محنت اور محبت کے ساتھ کمیونٹی کی بے لوث خدمت کر رہا ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی بحیثیت پاکستانی ہم سب کو بلاتفریق ہو کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل حاصل ہو سکے تقریب میں مقصود اسلم اعتزاز خان ،فاروق سندھو ، آصف محمود ، راشد محمود ، عرفان احمد ، ذیشان احمد ،محمد سلیم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے آذادی کے ہیروز کو خراج تحسین کیا اور پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے بھر پور عزم کا اعادہ بھی کیا تقریب کے آخر میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کو اعلی صحافتی خدمات پر اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا اور پاکستان سمیت سعودی عرب کی خوشحالی ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ♣♣♣

ریاض ( عابد شمعون چاند) سعودی دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان میں یومِ آزادی کی سادہ تقریب منعقد ہوئی ۔۔تقریب میں سفیر پاکستان سمیت سفارتخانے کے اعلیٰ حکام اور صحافیوں نے شرکت کی پاکستانی سفارت خانے میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے پرچم کشائی کی ۔۔۔ سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کا دن ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں بلند مقام دلانے اور معاشی ترقی و خوشحالی کے علاوہ باوقار قوم بننے کا درس دیتا ہے تاکہ ہم ملکر پاکستان کو ترقی کی منازل کی جانب گامزن کریں پاک سعودی تعلقات نا صرف تاریخی ہیں بلکہ ہمیشہ ٹھوس اور مضبوط بنیادوں پر قائم رہیں گے اوورسیرز پاکستانیوں کا کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے بھارت کشمیریوں کے حقوق کو پامال کر رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کو بھارت کے ظم و جبر سے نجات دلائے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے ۔تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے پرچم کشائی کی تقریب سے سفارتخانہ پاکستان ریاض کے دیگر افسران نے بھی خطاب کیا۔ ♣♣♣

ریاض ( عابد شمعون چاند ) سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم تخیل ادبی فورم کی جانب سے جشنِ آزادئ پاکستان کے موقع پہ ادبی نشت، راحت اندوری کو خراج تحسین پیش کیاگیا تخیل ادبی فورم کے زیر اہتمام مرکزِ تخیل، ریاض، سعودیہ عرب میں مورخہ 13 اگست 2020 کو جشنِ آزادئ پاکستان کے حوالے سے ایک ادبی نشت کا انعقاد کیا گیا۔ تمام شرکاء نے اہل وطن کو جشنِ آزادی پر بھرپور مبارک باد پیش کی ۔ تخیل ادبی فورم کے پیٹرن ان چیف منصور محبوب چوہدری نے چشن آزادی کے موقع پہ پاکستان کی دن رات خدمت کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ مزید تخیل ادبی فورم کے نائب صدر سید محسن رضا سمر نے عہد نو میں اردو کے عظیم شاعر راحت اندوری کی رحلت پہ دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ادبی خدمات کو بے حد سراہا ادبی نشت کے دوران ایک غیر رسمی مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ریاض شہر کے سینئیر صدر شوکت جمال نے کی اور نظامت کے فرائض تخیل ادبی فورم کے سیکرٹری رابطہ عامہ اور فاونڈنگ ممبر شاہد خیالوی نے انجام دیئے۔ مشاعرے میں مہمانِ خصوصی تخیل ادبی فورم کے جنرل سیکرٹری یوسف علی یوسف تھے ۔ مشاعرے میں شریک تمام شعراء کرام جن میں پیر اسد کمال، شہباز صادق، منصور محبوب، سید محسن رضا سمر، شاہد خیالوی، یوسف علی یوسف اور شوکت جمال شامل تھے، نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ تخیل ادبی فورم کے صدر صابر امانی نے پاکستان سے اپنے آن لائن پیغام میں پاکستان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تخیل ادبی فورم کے نائب جنرل سیکرٹری راشد محمود نے اعلان کیا کہ فورم کا دوسرا ادبی مجلے تکمیلِ اشاعت کی آخری مراحل میں ہے ۔ مزید راشد محمود نے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے چیئرمین اور معروف صحافی عابد شمعون چاند کو تخیل ادبی فورم میں بطور میڈیا کوآرڈینیٹر کی نامزدگی کی جو فورم کے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے نشست میں تحریک پیش کی جس کو متفقہ طور پہ قبول کرلیا گیا ۔ تخیل ادبی فورم عابد شمعون چاند کر تخیل ادبی فورم کا حصہ بننے پہ مبارک باد پیش کرتا ہے ۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی خوشحالی ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور تمام شرکاء کو عشائیہ بھی دیا گیا ۔

♣♣♣

ریاض ( عابد شمعون چاند ) سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں (ہم سب کا پاکستان) کے عنوان سے 73 ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 18 پاونڈ کے سبز ہلالی پرچم سے بنے عمدہ کیک کو بھی سجایا گیا 14 اگست یوم آزادی کی تقریب میں فیملیز سمیت بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب میں مردوں نے 14 اگست یوم آزادی کے دن کی مناسبت سے خصوصی طور پر سبز ہلالی پرچم کے ساتھ خود ڈیزائن کردہ ٹی شرٹس زیب تن کئے اور سبزب ہلالی پرچم کی جھنڈیوں اور غباروں سے صحن کو خوب سجا کر پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگا کر آزادی کا لطف اٹھایا۔ تقریب کے آرگنائزر اور ایونٹ مینجمنٹ میں سجاد شوکت ، سلمان خان ، محمد فخر ، عدنان اسلم ، شہریار خان سمیت ذیشان عارف ، کامران غازی ، ناصر عطاء اور راحت علی کا کہنا تھا دیار غیر میں یوم آزادی منانے کا مقصد اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو آزادی جیسی نعمت کا اندازہ ہوسکے آزادی تقریب میں سبز ہلالی پرچم سے بنے عمدہ کیک کو بھی کاٹا گیا اور پاکستان ذندہ باد ، پاک فوج ذندہ باد اور وزیراعظم عمران خان ذندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔تارکین وطن نے یوم آزادی کے حوالے سے سائبان نیوز سے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

♣♣♣

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *