کنورمہندرسنگھ بیدی برصغیر کے معروف شاعر جناب کنورمہندرسنگھ بیدی جن کانسب سولہویں پشت میں حضرت باباگرونانک سے جاملتاہے۔

صر ف مسلم کامحمدؐپہ اجارہ تونہیں

ہم کسی دین سے ہوں قائل کردار تو ہیں

ہم ثناخوان شہِ حیدرِ کرّار تو ہیں

نام لیوا ہیں محمد کے پرستار تو ہیں

یعنی مجبور پَئے احمدِ مختار تو ہیں

عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں

صرف مسلم کا محمد پہ اجارہ تو نہیں

میری نظروں میں تو اسلام محبت کا ہے نام

امن کا آشتی کا مہر و مروّت کا ہے نام

وسعتِ قلب کا اخلاص و اخوت کا ہے نام

تختہ دار  پہ بھی حق و صداقت کا ہے نام

میرا اسلام نِکو نام ہے بدنام نہیں

بات اتنی ہے اب عام یہ اسلام نہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *