دبئی کے اسمارٹ ضمانت نظام کے تحت اب پاسپورٹس کی ضرورت نہیں ہوگی

بدھ 25رجب 1439ھ۔ 11؍اپریل 2018ء دبئی العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔

دبئی کے پراسیکیوٹر جنرل علی حمید بن خاتم نے کہا ہے کہ مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مشتبہ افراد کو بہت جلد ایک برقی ضمانت مل جائیگی اور انہیں اس مقصد کے لئے دبئی کے پبلک پراسیکیوشن کے پاس اپنے پاسپورٹس چھوڑنے یا ضامنوں کو حوالے کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اسمارٹ ضمانت اقدام کے تحت یہ فیصلہ دبئی حکومت کے نظم ونسق کو اسمارٹ انداز میں اور بغیر کاغذ کے چلانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔بن خاتم نے مزید بتایا ہے کہ یہ مشتبہ افراد اپنے خلاف قانونی چارہ جوئی کے باوجود اپنے اقاموں اور پاسپورٹس کی تجدید کراسکیںگے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ اقدام ہم نے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مطمئن کرنے کے لئے شروع کیا ہے ۔ مثال کے طورپر اب ضامنوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی اوروہ اپنے پاسپورٹس اپنے پاس ہی رکھ سکیںگے۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *