جاپان دنیا کی بلند ترین لکڑی کی عمارت کا منصوبہ

ایک جاپانی کمپنی سنہ 2041ء میں اپنی 350ویں سالگرہ منانے کے لئے دنیا کی بلند ترین لکڑی کی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ کمپنی سومیتومو فوریسٹری نے کہا 70منزلہ ‘‘ڈبلیو 350ٹاور’’سٹیل اور ایک لاکھ اسی ہزار مکعب میٹر دیسی لکڑی پر مشتمل ہوگا۔یہ عمارت جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بنائی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق اتنے سامان میں آٹھ ہزار گھروں کی تعمیر ہوسکتی ہے۔ اس عمارت کی ہر منزل کی بالکنیوں پر پیڑ، ہودے اور سبزہ زار ہوںگے۔ اس نے کہا ہے کہ ‘‘ایک مضبوط اور کساہوا’’ٹیوب نما سٹیل کا ڈھانچہ قطری انداز میں ہوگا، جس کے ساتھ ارتعاش یا وائبریشن کنٹرول بریسیز عمارت کے مرکز میں لکڑی اور سٹیل کے 350میٹر ستون سے منسلک ہوںگے تاکہ یہ عمارت ٹوکیو میں آنے والے مستقل زلزلوں سے محفوظ رہے۔اس عمارت کی تعمیر میں تقریباً 600ارب ین(ساڑھے پانچ ارب امریکی ڈالر سے بھی زیادہ) یااسی سائز کی عام بلند وبالا عمارت میں لگنے والی رقم سے دگنا رقم خرچ ہوگی۔ لیکن سومیتومو کمپنی کا خیال ہے کہ اس کی تعمیر میں اس تخمینے سے کم خرچ آئیگا اور اس کی بنیاد اس کے خیال میں ٹیکنالوجی میں نئی چیزوں کی دریافت ہے۔ دی گارڈین اخبار کے مطابق ابھی وینکوور کی 53میٹر بلند عمارت دنیا کی بلند ترین لکڑی کی عمارت ہے جس میں طلبہ کے فلیٹس ہیں۔ کمپنی کے مطابق ‘‘ڈبلیو 350ٹاور’’ کا استعمال دفاتر، دکان، ہوٹل اور گھروں کے طورپر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *