برازیل میں دنیا کا اونچا قبرستان

ساؤپالو برازیل میں دنیا کی سب سے اونچی قبرستان بلڈنگ بنائی گئی ہے جہاں 25ہزار افراد کو رکھنے یا دفنانے کا انتظام کیا گیا ہے، برازیل کے شہر سانتوس میں میموریل نیکروپول ایکومینیکا کی عمارت بہت چھوٹی تھی، آج یہ 108میٹر بلند عمارت میں تبدیل ہوچکی ہے جہاں کئی کمرے ، ایک باغ، چھوٹی آبشار، ایک چرچ اور ریستوران بھی ہے۔ اس وقت یہاں موجود چند قبریں بھی ہیں اور سیاح انہیں دیکھنے کے لئے آتے ہیں جسے دنیا کی سب سے اونچی قبرستان بلڈنگ کہا جاسکتا ہے۔ اس عمارت میں قبرخریدنا بہت مہنگا عمل ہے جبکہ قبر کی جگہ جتنی اونچی منزل پر ہوگی وہ اتنی ہی مہنگی فروخت ہورہی ہے۔ 32منزلہ اس عمارت کی ہر منزل پر کئی بلاکس ہیں اور ہر بلاک میں 150مقبرے ہیں اور ہر مقبرے میں 6قبریں بنائی جاسکتی ہیں۔ ان قبروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے ہوا کے گزرنے کا راستہ بنایا گیا ہے تاکہ قبرستان ٹھنڈا رہے۔ یہاں کی انتظامیہ کے مطابق ایک لاش کو ختم ہونے میں 3سال لگتے ہیں اور اس کے بعد اہل خانہ اپنے عزیزوں کی باقیات کو ضائع کرنے یا دوسری جگہ منتقل کرنے کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ قبر کا 3سال کا کرایہ 6سے 21لاکھ روپوں کے مساوی ہے جبکہ اگر کوئی خاندان دفن ہونے کے لئے جگہ چاہتا ہے تو اس کا معاوضہ 50لاکھ روپئے تک ہے۔

گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا کا بلند ترین قبرستان ہے جبکہ اسرائیل میں بھی جگہ کی کمی کی وجہ سے عمارتوں میں قبرستان قائم کئے ہیں۔

(روزنامہ آج 3؍ستمبر 2016ء)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *